پیر 14 ستمبر 2026 - 13:07
قرآن و اہل بیتؑ سے وابستگی کا دامن کبھی نہ چھوڑیں: آیت اللہ بہجت

حوزہ/ انسان کو زندگی کے نشیب و فراز میں ہمیشہ ایسے رہنماؤں کی ضرورت رہتی ہے جو اسے گمراہی سے بچا کر صحیح راستے کی طرف رہنمائی کریں۔ اللہ تعالیٰ نے انسانیت کی ہدایت کے لیے قرآن کریم اور اہل بیتؑ کو بہترین رہنما قرار دیا ہے۔ حضرت آیت اللہ بہجتؒ نے قرآن اور اہل بیتؑ سے وابستگی کو انسان کی کامیابی اور مقصدِ زندگی تک پہنچنے کا اہم ذریعہ قرار دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انسان کو زندگی کے نشیب و فراز میں ہمیشہ ایسے رہنماؤں کی ضرورت رہتی ہے جو اسے گمراہی سے بچا کر صحیح راستے کی طرف رہنمائی کریں۔ اللہ تعالیٰ نے انسانیت کی ہدایت کے لیے قرآن کریم اور اہل بیتؑ کو بہترین رہنما قرار دیا ہے۔ حضرت آیت اللہ بہجتؒ نے قرآن اور اہل بیتؑ سے وابستگی کو انسان کی کامیابی اور مقصدِ زندگی تک پہنچنے کا اہم ذریعہ قرار دیا ہے۔

حضرت آیت اللہ بہجتؒ فرماتے ہیں:

’’جب ہم ایک لمحے کے لیے بھی خود کو ثقلین یعنی قرآن اور اہل بیتؑ سے دور کرتے ہیں تو درحقیقت خود کو اللہ تعالیٰ سے دور کر لیتے ہیں۔ جو لوگ ان دونوں الٰہی امانتوں پر بھروسہ نہیں کرتے اور ان سے وابستہ نہیں رہتے، وہ اپنے مقصدِ خلقت سے دور ہو جاتے ہیں۔‘‘

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ انسان کو زندگی کے ہر مرحلے میں قرآن کریم اور اہل بیتؑ کی تعلیمات سے رہنمائی حاصل کرنی چاہیے، کیونکہ ان سے وابستگی ہی انسان کو اپنے حقیقی مقصد کی طرف لے جاتی ہے۔

ماخذ: کتاب ’’سخنی از محبوب‘‘، صفحہ 35

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha